راولپنڈی ریجن اور جہلم میں فیلڈ ما نیٹرنگ کے دوران وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 23چالان، 3لاکھ جرمانہ

64
Wildlife combing operation
Wildlife combing operation

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل مبین الہی کی قیادت میں راولپنڈی ریجن اور جہلم میں وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 23شکاریوں کے چالان کرکے انہیں3لاکھ10ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

ترجمان کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کی سربراہی میں رواں سیزن شکار کے آخری دن کڑی فیلڈ ما نیٹرنگ کے دوران 49 شکاریوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کے مرتکب 21شکاریوں کو2لاکھ40ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا جو کتوں کےساتھ جنگلی سور کا شکار، ناجائز شکار جنگلی خرگوش اور غیر قانونی شکار و قبضہ تیتر میں مرتکب پائے گئے۔

اسی طرح کی ایک دیگر کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے ٹیم کے ہمراہ تیتر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹا دیا۔

ایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع ملتان محمد نواز بھٹہ نے ٹیم مشتمل وائلڈ لائف انسپکٹر الطاف حسین، وائلڈ لائف واچران رانا حمزہ، عدنان، شاہد عباس اور سید علی مرتضی کے ہمراہ چھاپے کے دوران شجاع آباد فیلڈ ایریا سے پرندوں کے شکار کےلئے نصب ہنٹنگ گیئرز برآمد کرکے ایک شکرااور چھ سیہڑیں قبضہ میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔