راولپنڈی شہر کے پارکس کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے،احمد حسن رانجھا

116

راولپنڈی۔13مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے پارکس کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

موسم بہار کے پیش نظر گرین بیلٹس اور چوراہوں کی خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کو دستیاب وسائل میں بہترین تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں جڑواں شہروں کی بہترین ٹیموں کے مابین مقابلے ہو رہے ہیں۔