راولپنڈی۔ 22 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس کی زیرصدارت بیکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیکرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ڈبل روٹی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کر دی گئی جبکہ بیکری کی دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کوریلیف فراہم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت بھی کم دی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے سے بننے والی اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
اجلاس میں ڈبل روٹی کی نئی قیمت پر عمل درامد کے لیے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجاہد عباس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے۔