راولپنڈی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے انسداد لٹرنگ اور سموگ کے خلاف صفائی و آگاہی مہم مزید تیز کردی۔ راجہ بازار میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کے دوران دکانداروں اور شہریوں کو کوڑا کرکٹ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے اور جلانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی جبکہ شہر کے مختلف …
راولپنڈی میں انسداد کوڑا کرکٹ و سموگ مہم تیز، راجہ بازار میں شاپ ٹو شاپ آگاہی، اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی جانب سے انسپکشن جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے انسداد لٹرنگ اور سموگ کے خلاف صفائی و آگاہی مہم مزید تیز کردی۔ راجہ بازار میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کے دوران دکانداروں اور شہریوں کو کوڑا کرکٹ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے اور جلانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ کی انسپکشن بھی جاری رہی۔
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر کمیونیکیشن ٹیم نے راجہ بازار میں دکانداروں اور شہریوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کوڑا مقررہ مقامات پر ڈالنے کی تلقین کی۔ دکانداروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے صفائی برقرار رکھیں اور کوڑا صفائی عملے کے حوالے کریں۔آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو بتایا گیا کہ کوڑا کرکٹ جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے اڈیالہ روڈ، موہن پورہ، کمیٹی چوک، صادق آباد، فیض آباد سمیت مختلف علاقوں میں انسپکشن کی۔ کوڑا پھیلانے اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے اور آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔رانا ساجد صفدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر میں صفائی کے ساتھ انسداد لٹرنگ اور انسداد سموگ اقدامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
کوڑا پھیلانے اور جلانے کے رجحان کی روک تھام کے لیے آگاہی، انسپکشن اور وارننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صرف صفائی عملے کی کوششوں سے شہر کو صاف اور سموگ سے پاک نہیں رکھا جا سکتا، شہریوں، دکانداروں اور کاروباری مراکز کا تعاون ناگزیر ہے، شہری کوڑا سڑکوں پر پھینکنے یا جلانے کے بجائے صفائی عملے کے حوالے کریں اور اپنے گھروں و کاروباری مراکز کے اطراف صفائی برقرار رکھیں۔







