اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں جاری فری بیڈمنٹن کا سمر تربیتی کیمپ محرم الحرام کے باعث 16 سے 18 جولائی تک موخر کر دیا گیا ، اب دوبار 19 جولائی سے شروع ہو گا۔ کیمپ میں مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہیڈ مطاہر سہیل کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں اور تربیتی کیمپ میں اب کھلاڑیوں کو شام کے وقت تربیتی دی جائے گی۔
سمر کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مردو خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ مطاہر سہیل نےکہا کہ سمر کیمپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 20 جولائی تک اپنے اپنے ناموں کا اندراج فون نمبر 5354000۔0321 پر کروا سکتے ہیں۔
مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہاہے۔ یہ کیمپ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔ سمر تربیتی کیمپ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔