راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کی ہدایت پر شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس ٹیموں کو مساجد، امام بارگاہوں اور اجتماعات کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف …
راولپنڈی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔23اکتوبر (اے پی پی):صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کی ہدایت پر شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس ٹیموں کو مساجد، امام بارگاہوں اور اجتماعات کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں صوبے بھر میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نفاذ کو لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں ہر ضلع میں وِسل بلوئر سیل کے قیام، امن کمیٹیوں کو مؤثر و فعال بنانے اور انتہاپسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر پابندی سمیت سخت کارروائی کے فیصلے بھی کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ امن و امان کے قیام، بین المذاہب ہم آہنگی اور قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








