راولپنڈی میں منشیات سپلائی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی میں2 ملزمان گرفتار

103
kite flying
kite flying

راولپنڈی۔10فروری (اے پی پی):راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات سپلائی اور پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار کر کے دس کلو سے زائد چرس اور سینکڑوں پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس کی حدود سے اورنگزیب عرف حسن کمانڈو گرفتار کر کے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی ، ملزم اورنگزیب عرف حسن کمانڈو بیگ میں منشیات سپلائی کے لیے لے جا رہا تھا،جو تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنی تھی، منشیات سپلائر اورنگزیب عرف حسن کمانڈو ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

دریں اثنا ای وارث خان پولیس نے پتنگ فروش محمد سفیان کو گرفتار کر کے 2 ہزار سے زائد پتنگیں اور 40 ڈوریں برآمد کر لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 3 سے 7 سال قید ہو سکتی ہے، شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔