اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 7کروڑ روپے کی لاگت سے ویمن یونیورسٹی سکستھ روڈ میں چار منزلہ ہاسٹل بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیا رکھ دیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کی ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارہ قائم کردیا ہے ، راولپنڈی کو چین کے تعاون سے ایک بین الاقوامی …
راولپنڈی میں چین کے تعاون سے انٹرنیشنل یونیورسٹی بنے گی، شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 7کروڑ روپے کی لاگت سے ویمن یونیورسٹی سکستھ روڈ میں چار منزلہ ہاسٹل بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیا رکھ دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 7کروڑ روپے کی لاگت سے ویمن یونیورسٹی سکستھ روڈ میں چار منزلہ ہاسٹل بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیا رکھ دیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کی ہر ڈھوک میں تعلیمی ادارہ قائم کردیا ہے ، راولپنڈی کو چین کے تعاون سے ایک بین الاقوامی یونیورسٹی بھی دیں گے، بیٹیوں، بہنوں کی دعائوں کی بدولت موت کے منہ سے واپس آیا ، اچھی قوم کے لیے اچھی ماںاوراچھا استاد ضروری ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا عزم کیا اور اس پر عمل در آمد کیا ،مین لائن ون (ایم ایل ون ) پر ماں بچہ ہسپتال کاکام اب تین کی بجائے 6 بلین پر پہنچ گیا ،ماں بچہ ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا جس میں 14آپریشن تھیٹر ہوں گے ۔اس کا نقشہ میں مانچسٹر سے لایا ہوں ۔ چودہ برس تک اس ہسپتال میں کام بند رہا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجہ بازار بھی سوا ارب روپے کی لاگت سے نیا بنانے جا رہے ہیں، ا س پر کام بہت جلد شروع ہوگا ۔ راولپنڈی میں پہلی یونیورسٹی بھی میں نے بنائی اور دوسری بھی ۔ راولپنڈی میں چین کے تعاون سے انٹرنیشنل یونیورسٹی تعمیر ہوگی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے اس یونیورسٹی کا الحاق بھی بین الاقوامی سطح پر ہوگا ۔ایم ایل ون پر وزیراعظم پاکستان عمراں خان اور چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کا شکر گذار ہوں جن کی کوششوں سے ایم ایل ون منظور ہوا اور اب 21 تاریخ کو اس کا ٹینڈر بھی لگ جائے گا ،1886کے بعد ڈیڑھ سو سال بعد پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے ،نالہ لئی پر 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ لئی ایکسپریس وے 26ارب روپے کا پراجیکٹ تھا جوکہ 14 برس کی تاخیر کی وجہ سے 70 ارب روپے پر جا پہنچا ،راولپنڈی ایک محفوظ شہر ہے ۔ ویمن یونیورسٹی میںسندھ کی5 ہزارطالبات زیر تعلیم ہیں ۔قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایم این اے شیخ راشد شفیق ، وائس چانسلر عالیہ سہیل ،ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی کے ہمراہ یونیورسٹی کے احاطے میں ہاسٹل بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ذرائع ابلاغ کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدارکہیں نہیں جا رہے، نوازشریف کو وطن واپس لانے سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت بھی کردی ، یکم ستمبرکواہم فیصلے آرہے ۔ لگتا ہے نوازشریف واپس نہیں آئیںگے اور شہباز،حمزہ جیل جا سکتے ہیں۔ اپوزیشن اکھٹی نہیں ، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات ناکام رہی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپوزیشن کی واحد خواہش نیب کوختم کرنے کی ہے ، اپوزیشن کہتی ہے ہاتھوں، پائوں کے انگوٹھے لگوالو مگرنیب کوختم کردو۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن والے اکھٹے نہیں ہوسکتے ۔ مولانا فضل الرحمان کوان لوگوں پربھرسہ نہیں ۔ مولانا نے شہبازشریف پرعدم اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔ نوازشریف سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی ہوگی کیونکہ یکم ستمبربہت اہم ہے اور کیسز کے فیصلے ہونے ہیں ۔کراچی کی بارش پر شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں ہم نے دوماہ قبل تمام وسائل بروئے کا ر لاکر نالہ لئی کی مکمل صفائی کی تھی۔







