راولپنڈی ۔18نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 44 کیس رپورٹ ہوئے،جس کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار210 ہوگئی ہے۔
فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق نئے کیسز میں پوٹھوہار ٹاون پری اربن ایریا سے 18، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سے 9، راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 12،چکلالہ کنٹونمنٹ، پوٹھوہار رورل ، کوٹلی ستیاں، گوجر خان اور ٹیکسلا کنٹونمنٹ سے ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 175مریض شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 42 مریض بے نظیر بھٹو ہسپتال ،46 ہولی فیملی ہسپتال، 6 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال، 7 فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل جبکہ 74 مریض شہر کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔