راولپنڈی۔ 29 اگست (اے پی پی) راولپنڈی میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں نکالے گئے جلوس بحفاظت اختتام پذیر ہو گئے جب کہ عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے نواسہ رسولحضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پہ روشنی ڈالی، مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق …
راولپنڈی میں 9ویں محرم الحرام کے جلوس بحفاظت اختتام پذیر ہو گئے
راولپنڈی۔ 29 اگست (اے پی پی) راولپنڈی میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں نکالے گئے جلوس بحفاظت اختتام پذیر ہو گئے جب کہ عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے نواسہ رسولحضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پہ روشنی ڈالی، مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے، لوگوں کی بڑی تعداد نے نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے، اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تمام راستوں پہ متعین رہی جبکہ جلوس کے مرکزی راستوں کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو رکاوٹیں اور ناکے لگا کر بند کر دیا گیا.









