31.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے لئے ڈویژن...

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے لئے ڈویژن بھرمیں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے لئے ڈویژن بھرمیں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ای او رانا ساجد صفدرکی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن میں صفائی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

خصوصی صفائی آپریشن کے تحت تمام اہم شاہراہوں، چوراہوں، بازاروں اور تفریحی مقامات کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے۔ یوم پاکستان کی تقریبات کے مقامات کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔ قومی یادگاروں کے اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے،سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس کی مکینیکل سوئیپنگ اور دھلائی کی جا رہی ہے،سی ای اوراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ یوم پاکستان کے موقع پر راولپنڈی ڈویژن میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک عظیم دن ہے اور اس دن ہم سب کو صفائی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

- Advertisement -

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہر قومی موقع پر شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے، اور اس مرتبہ بھی ہم یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے،سی ای او نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات کے مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور کسی بھی جگہ گندگی یا کوڑا کرکٹ نظر آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رانا ساجد صفدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ یوم پاکستان کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اور ہمیں اپنے قومی مواقع پر خاص طور پر اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آئیے ہم سب مل کر یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیارے وطن کو ایک خوبصورت اور صاف ستھرا تحفہ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں