راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تقریباً6000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا ہے

182
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی بہاوالدین زکر یا یونیورسٹی آمد، ہونہار طلبہ میں سکالر شپ چیک تقسم کئے

راولپنڈی۔ 10 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکم مارچ سے جاری ستھرا پنجاب صفائی مہم کے پہلے ہفتے میں تقریباً6000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا دیا ہے،اس ہفتے میں موصول ہونیوالی 63شکایات کا بھی فوری ازالہ کر دیا گیا،

سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مختلف یوسیز کے دورے کر کے صفائی مہم کا معائنہ کر رہے ہیں اور موقع پر شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی مہم کے حوالے سے تاثرات اور تجاویز بھی لیتے ہیں،اتوار اور دیگر تعطیلات میں بھی ورکرز شہر کو زیرو ویسٹ کرنے میں مصروف رہتے ہیں،یکم مارچ سے شروع ہونیوالی ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے پہلے ہفتے میں راولپنڈی اور مری سے 5542ٹن،گوجر خان سے 247ٹن،کلر سیداں،کہوٹہ اور ٹیکسلا سے 500ٹن،پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز سے 346ٹن کوڑاکرکٹ ڈمپ کیا جاچکا ہے،سی ڈی اے نے بھی لوسر ڈمپ سٹیشن پر اپنا 4000ٹن کوڑا کرکٹ ڈمپ کیا ہے،اس طرح لوسر میں ایک ہفتے میں تقریباً10ہزارٹن کوڑا ڈمپ کیا جا چکا ہے،

اسی طرح ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے پہلے ہفتے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مجموعی طور پر 84شکایات موصول ہوئی ہیں،جن میں سے 63شکایات کو فوری طور پر حل کردیا گیا ہے باقی پر بھی کام جاری ہے اور انہیں بھی جلد حل کرلیا جائیگا،ماہ صفائی مہم میں راولپنڈی شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو رات کے اوقات میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کے ذریعے بھی صاف کیا جا رہا ہے، شہر میں رکھے گئے کنٹینرزکو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جا رہے ہیں، جبکہ کوڑا کرکٹ کو مینوئل اور مکینیکل سوئیپنگ سے اکٹھا کر کے ویسٹ لیفٹنگ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ڈمپ سٹیشن پہنچایا جا رہا ہے،

اس کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے کیمپ،ڈور ٹو ڈور، مارکیٹ اور تعلیمی اداروں میں شہریوں کو صفائی مہم سے متعلق آگاہ کیا، شہریوں کو بتایا جا رہا ہے کہ اس مہم کا حصہ بنیں،صفائی کے حوالے سے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139 کا استعمال کریں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شکایات کو درست لوکیشن تصاویر کے ساتھ ٹیگ کریں تاکہ اپ کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے،ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین اور زیرو یسٹ سٹی بنانے میں ہمارا ساتھ دیں