راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ کونسل، سوسائٹیز اور کلبز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

198

راولپنڈی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ کونسل، سوسائٹیز اور کلبز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب کے دوران عہدیداران نے عہد کیا کہ وہ فعال اور ذمہ دار ممبر ہوں گی اور بہترین کیمپس لائف کے لئے ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی نصیحت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی طالبات کی ذہنی اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے بھرپور مواقعے فراہم کرتی ہے۔

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ہمارؤف کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب عہدیداران الیکشن کے طریقہ کار سے منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسٹوڈنٹ باڈی کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور فیکلٹی فوکل پرسنز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں گزشتہ سال کے عہدیداران کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیااور کیک کاٹا گیا۔\