31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں...

راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے 6 افراد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 6 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 1800 گرام چرس، 45 لیٹر دیسی شراب اور 6 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی کارروائیاں تھانہ ٹیکسلا، صدر واہ، پیرودھائی، نیوٹاؤن اور گوجر خان کے علاقوں میں عمل میں آئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595381

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں