راولپنڈی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،30ملزمان گرفتار

104
کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 30 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ،

ترجمان پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم ندیم سے 4 کلو 560 گرام چرس، ملزم بلال سے ایک کلو 520 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم زرنش دلاور سے 3 کلو چرس، ملزم فاروق سے 3 کلو 300 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم شوکت سے ایک کلو 360 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم زیارت سے ایک کلو 200 گرام چرس،

کلرسیداں پولیس نے ملزم حامد سے ایک کلو 200 گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم جنید سے 560 گرام چرس، ملزم علی شہزاد سے 660 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حسین سے 510 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم رحمان سے 520 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم احمد حسن سے 530 گرام چرس ، واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد امین سے 90 لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 20 لیٹر شراب، صدر بیرونی پولیس نے ملزم ظہور سے 15 لیٹر شراب، کلرسیداں پولیس نے ملزم محمد سلیم سے 5 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم عمران سے 5 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم زوہیب سے 3 لیٹر شراب،

ملزم سلیم سے 3 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم یاسر سے 3 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم حیات سے ڈیڑھ لیٹر شراب ، پیرودھائی پولیس نے ملزم امجد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم احمد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم شیراز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم حمزہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم حماد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم جمیل سے 30 بور پستول، کلرسیداں پولیس نے ملزم عدیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم نعمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم اقبال سے 12روند پستول 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔