راولپنڈی پولیس کا ضلع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،22 ملزمان گرفتار

76
arrested
arrested

راولپنڈی۔23اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور شراب برآمد کر لی ۔پولیس ترجمان کے مطابق چکلالہ پولیس نے ملزم عادل سے1کلو480گرام چرس، روات پولیس نے ملزم احمدشیراز سے1کلو474گرام چرس، ملزم ارسلان سے550گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمیر سے1کلو150گرام چرس، ملزم اشتیاق سے570گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم شیر علی سے520گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم امتیاز سے520گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم ظریف سے560گرام چرس، ملزم شاہنواز سے530گرام چرس برآمد کرلی۔

دھمیال پولیس نے ملزم اُسامہ کو گرفتار کرکے ملزم سے21بوتل شراب برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے ملزم سجاول طارق کو گرفتار کرلیا، ملزم سے12لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرکے ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے ملزم زین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم وقاص سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عادل شکیل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم نعمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم خان زیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

ملزم فلک نیاز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم حمزہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم احمد افضل سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم فرخ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔