راولپنڈی۔29جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 13 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا،
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالوحید سے ایک کلو 160 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم احد سے 500 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم جعفر سے 20 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 10 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم فیصل سے 5 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے ایک لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم جنید سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم خالد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم یاسر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم ذوہیب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم عثمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ٹیکسلا پولیس نے ملزم معروف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔