راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن ، 10 ملزمان گرفتار

66
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی۔18جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہفتہ کو روات پولیس نے ملزم ناصر سے ایک کلو 260 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عاشق سے ایک کلو 120 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محمد سلیم سے 425 گرام چرس، ملزم محمد علی سے 5 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم حمزہ اشفاق سے 10 لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم طالب حسین سے 5 لیٹر شراب ، آر اے بازار پولیس نے ملزم نبیل سے 30 بور پستول،

صدر واہ پولیس نے ملزم سجاد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم احسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم مقدس نواز سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،

ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔