راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بنی پولیس نے ملزم شان الیاس سے 5 لیٹر شراب، ملزم عظمت اللہ سے 5 لیٹر شراب، ملزم حسن سے 5 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم عدنان سے 5 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم وقاص شہباز سے 20 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم دانش سے 5 لیٹر شراب،
گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 10 لیٹر شراب، ملزم بلال سے 10 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم زبیر سے 5 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم سعید سے 600 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم مدثر سے 550 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم منان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم احمد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم حسن علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،
جاتلی پولیس نے ملزم احمد علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم سراج سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم اویس سے 12 بور رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔