راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 04ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

149
arrested
arrested

راولپنڈی۔ 05 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے چرس اور شراب برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ملزم مبارک سے05لیٹر شراب،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم سجاد سے10لیٹر شراب،ملزم ارسلان سے380گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم شاہد سے06بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی