راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیرقانونی اسلحہ،ہوائی فائرنگ ،پتنگ بازی و دیگر جرائم میں ملوث 24ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جلیل، عنایت، ہیز گیل، حمزہ، ایاز، اجمل،صداقت اور انور شامل ہیں، ملزمان سے ساؤنڈ سسٹم اور سامان آتش بازی برآمدہوا۔پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عمر اور عرفان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔
پیرودہائی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم نعمان کو گرفتار کرکے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ملزم طارق علی نے 15 پر کال کی کہ اس کی گاڑی چوری ہو گئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر گوجرخان پولیس فوری موقع پر پہنچی، تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیاجبکہ معاملہ لین دین کا پایا گیا،گوجرخان پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم طارق علی کو گرفتار کرلیا۔صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ لڑکے کی والدہ نے درخواست دی کہ میرے بیٹے سے عاصم، عتیق اور اکبر نے نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی،واقعہ کی اطلاع صدر بیرونی پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان عاصم، عتیق اور اکبر کو گرفتار کر لیا۔
وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4پتنگ بازوں نوشاد اسلم، مبین، سلیم اکبر، شہاب کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں، صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ بازوں سمیع اللہ اور جواد احمد کو گرفتار کرکے ملزمان سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نقیب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بلال اور فیصل کو گرفتار کرلیا، ملزم بلال سے 350 گرام چرس جبکہ ملزم فیصل سے 330 گرام چرس برآمد ہوئی۔ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دوست محمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2020 سے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھا۔