راولپنڈی۔ 18 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےشراب سپلائرزاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمدکرلیاہے۔
پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم فیضان سے 15لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم عاشق سے 08لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم رمیض سے 05بوتل شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم احسن سے 04لیٹر شراب ،گوجر خان پولیس نے ملزم عدنان سے رائفل 44بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم تنویر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم غلام مصطفی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم رضوان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
کلر سیداں پولیس نے ملزم زبیر سے پستول30بور کے 25روندبرآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔\378