راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف کارروائی،10ملزمان گرفتار

146
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر کے 45لیٹر شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم عقیل سے 10لیٹر شراب،ملزم شاہد سے 10لیٹر شراب،ملزم طاہر سے 10لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم نقاش سے 10لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم یاسر سے 05لیٹر شراب،

وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم احتشام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم ضیاء الحق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم سے عثمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائر ز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔