راولپنڈی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے 02کلو سے زائد چر س اورشراب برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم تاج محمد سے 01کلو550گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عامر سے 520گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم امداد حسین سے 520گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم یوسف سے 10لیٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔