راولپنڈی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 04ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 03کلو440گرام چرس اور 05لیٹر شراب برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم زرنیل سے 02کلو200گرام چرس،
رتہ امرال پولیس نے ملزم آصف سے730گرام چرس اور ملزم محمد آصف سے510گرام چرس جبکہ دھمیال پولیس نے ملزم ذیشان سے05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے، ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔