راولپنڈی۔ 28 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان سےساڑھے 06 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم عدنا ن سے 02کلو800گرام چرس، ملزم عمران سے 800گرام چرس، ملزم نیاز سے 800گرام چرس،
نیوٹاؤن پولیس نے ملزم قیصر سے 01کلو250گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم علیان سے 580گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبد القادر سے530گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سے 215گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔