راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، چار ملزمان گرفتار

78
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم کاشف سے ایک کلو 340 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سے 650 گرام چرس، ملزم راشد سے 540 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم راشد سے 550 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔