راولپنڈی۔ 07 جنوری (اے پی پی):پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان سے 64پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلی ہیں۔
پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں بلال، عثمان اور حسنات شامل ہیں،
ملزمان سے 64پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی کے ذریعے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔