راولپنڈی۔25اگست (اے پی پی):آر اے بازار پولیس راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری رحیم اللہ کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،
واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا، آر اے بازار پولیس نے اشتہاری رحیم اللہ کو ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، اشتہاری کے ساتھی ہاشم کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ اور آر اے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔