راولپنڈی۔28جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے چار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بنی پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ،
دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکری روڈ اور گرد ونواح سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے تین موٹر سائیکل برآمد کر لئے، ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔