راولپنڈی پولیس کی کارروائی، قتل، ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 14 ملزمان

راولپنڈی پولیس نےقتل، ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری، اور منشیات فروشی میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

راولپنڈی ۔17جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےقتل، ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری، اور منشیات فروشی میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تھانہ جاتلی پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کی واردات میں ملوث تھے اور رواں سال اپریل سے مطلوب تھے۔

تھانہ سٹی پولیس نے شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کا سامان چرانے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ایل سی ڈی، موبائل فون، 10 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔گوجرخان پولیس نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا۔ پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم سے 2 کلو 40 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے 2 ملزمان سے 10 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ گولیاں جبکہ ریس کورس پولیس نے ایک ملزم سے 8 لیٹر شراب برآمدکی۔

 

مزید خبریں