راولپنڈی پوٹھوہار پولیس کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

160
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔27جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،

آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد کو گرفتار کیا ، مجرم رواں سال سے تھانہ آر اے بازار پولیس کو مطلوب تھا،

ٹیکسلا پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سجاد علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022 سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا،

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔