راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چھٹی پاک امریکہ بزنس کانفرنس 20جون کو منعقد ہوگی

72
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چھٹی پاک امریکہ بزنس کانفرنس 20جون کو منعقد ہوگی

اسلام آباد ۔30جنوری (اے پی پی):چھٹی پاک امریکہ بزنس کانفرنس رواں سال 20جون کو منعقد ہوگی ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ پاک امریکہ کاروبار مواقع کانفرنس، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقد ہوگی ۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں بھی آر سی سی آئی مختلف ممالک میں تجارتی کانفرنسز کا کامیاب انعقاد کروا چکاہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ۔ثاقب رفیق نے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر اس سے پہلے امریکہ میں پانچ کامیاب نمائشیں منعقد کراچکاہے ۔

یہ چھٹی پاک امریکہ بزنس کانفرنس ہوگی جس کے دوران مختلف کمپنیز کی جانب سے سٹالز کے ساتھ ساتھ بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی ۔

پاک ورلڈ ٹریڈ اینڈ ایکسپو سنٹر کے کوآرڈینیٹر فہد برلاس نے بتایاکہ پاک امریکہ بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے متعدد کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں درجنوں پاکستانی کمپنیز نے رجسٹریشن کروالی ہے ۔