راولپنڈی ڈویژن میں قومی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان “ کا آغاز

راولپنڈی ڈویژن میں قومی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان “ کا آغاز مہم کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کیا ، ایکسپریس وے کورال چوک گرین بیلٹ پر 5000سے زائد پودے لگا ئے گئے راولپنڈی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان “ کا باقاعدہ آغاز کر …

راولپنڈی ڈویژن میں قومی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان “ کا آغاز
مہم کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کیا ، ایکسپریس وے کورال چوک گرین بیلٹ پر 5000سے زائد پودے لگا ئے گئے

راولپنڈی ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان “ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ راولپنڈی ڈویژن میں قومی شجر کاری مہم کا آغاز ایکسپریس وے پر کورال چوک گرین بیلٹ پر 5000سے زائد پودے لگا کر کیا گیا ۔اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں میں چار چار نرسریاں قائم کی جائیں گیں ۔اس ضمن میں ابتدائی طور پر جہلم ، ملکوال اور راولپنڈی میں نجی شعبے کی معاونت سے تین نرسریوں کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا تاکہ ایک سال کے عرصہ تک ریلوے پٹری کے اطراف کو درختوں سے سرسبز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے ویژن کے مطابق پاکستان ریلوے کی آخری باﺅنڈری تک ریل ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

مزید خبریں