آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

54
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

راولپنڈی۔25جون (اے پی پی):آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ (کل) بروز اتوار سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا جو یکم جولائی تک جاری رہے گا،

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود سینئر بیٹر اظہر علی، قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر بیٹر شان مسعود کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے اور 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے،

فواد عالم 27 جون کو کیمپ جوائن کریں گے، (کل) اتوار کو ٹریننگ سیشن کے بعد لیگ سپنر یاسر شاہ میڈیا ٹاک کے لئے دستیاب ہوں گے، 27 اور 28 جون کو پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، وارم اپ میچ کے دوسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق میڈیا سے بات چیت کریں گے، 29 جون کو آرام کا دن ہو گا جبکہ قومی سکواڈ 30 جون اور یکم جولائی کو دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا، میچ کے اختتام پر ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میڈیا سے گفتگو کریں گے،

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔