راول ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):راول ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 44 ہزار 500 روپے برآمد کی گئی۔ اسی طرح پیرودھائی …

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):راول ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 44 ہزار 500 روپے برآمد کی گئی۔

اسی طرح پیرودھائی پولیس نے بھی ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 16 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔