راوی اربن اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ملک میں ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اہمیت کے حامل منصوبے ہیں، وزیراعظم عمران خان

132
راوی اربن اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ملک میں ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اہمیت کے حامل منصوبے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن ملک میں ہا ئوسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔

وزیراعظم یہ یہ بات جمعہ کویہاں راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ دونوں حکومت کے اہم منصوبے ہیں جو ملک میں جدید، خود انحصار، صاف اور سبز رہائشی اور کاروباری سہولتوں کو فروغ دیں گے ،

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے ملک میں ہاو¿سنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہیں۔ وزیراعظم نے حکام کو دونوں منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام زوروں پر ہے اور امکان ہے کہ یہ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ باب پاکستان پراجیکٹ پر تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنے بے سفائیر پروجیکٹ کو تعمیر کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مزید یہ کہ قابل تجدید توانائی سے چلنے والی جدید ترین انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بہت جلد شروع کر دی جائیگی۔ اپنی بہترین لوکیشن کی وجہ سے یہ رنگ روڈ اور موٹر وے کے ذریعے با آسانی قابل رسائی ہے، اور اس میں مختلف مینوفیکچرنگ اور صنعتی یونٹس ہوں گے۔