لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):لاہور میں راوی روڈ پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں, 2 پسٹل، نقد رقم اور موبائل برآمد کر لئے،
پولیس نے بدھ کو بتایا کہ ملزمان راوی روڈ سمیت لاہور کے دیگر مقامات پر وارداتیں کرتے تھے، ملزموں میں حمزہ, ذیشان اور آصف شامل ہیں، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔