راوی سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر وہ انتہائی پر مسرت ہیں، وزیراعظم عمران خان

165

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ کر وہ انتہائی پر مسرت ہیں، یہ ہماری تاریخ کا ایک بڑا منصوبہ ہے جو ہم نے شروع کیا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لاہور کو بغیر منصوبہ بندی سے شہری آبادی کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے گا، زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ اور راوی کو سیوریج نالہ بننے سے روکا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ سے پاکستانی تارکین وطن کے ذریعے بیرونی زرمبادلہ بھی ملے گا۔اس سے 40 صنعتوں میں لاکھوں لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔