رجب طیب اردوان اپنے وعدے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

205
Prime Minister Mohammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Mohammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے بھائی صدر طیب اردوان سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں ترکیہ نے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں، اب تک 6 پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مزید 2 پروازیں پہنچیں گی، اس کے علاوہ امدادی سامان لے جانے والی ٹرین بھی انقرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئی ہے ۔