ایبٹ آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):رجوعیہ پولیس کی جانب سےمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے ایک کارروائی کے دوران گڑھی پھلگراں کے اشتیاق عرف سویٹراں کے قبضہ سے 1089 گرام چرس اور مقانہ رجوعیہ کے رہائشی شیراز سے 1049 گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ نے کہا کہ کسی منشیات فروش سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، تھانہ کی حدود سے منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، آخری منشیات فروش کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔