اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) رحیم یار خان کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں23افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔پی ٹی وی کے مطابق پیر کی صبح رحیم یار خان کے نواحی علاقے دھریجہ میں خان پور موڑ پر کراچی سے بہاولپور اور فیصل آباد سے صادق آباد جانے والی مسافر بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،حادثے میں 23 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے ۔