رسول اکرمﷺ کی ناموس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی

204
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رسول اکرمﷺ کی ناموس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، میں، وزیر خارجہ اور وزیراعظم اسلامی دنیا سے رابطے میں ہیں، پاکستان کی حکومت اس وقت ہمارا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہم دنیا سے مسلسل رابطے میں ہیں، مسلسل بات چیت ہو رہی ہے، امید ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم حضور اکرمﷺ کی ناموس کے تحفظ کے قانون پر متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، ہم نے اپنا موثر احتجاج فرانس کی حکومت تک پہنچایا۔ یہ پہلا مرحلہ ہے، اگر فرانسیسی صدر اپنا رویہ نہیں بدلتے اور اسی طرح انتہاء پسندوں اور تشدد پسند گروہوں کی سرپرستی کرتے رہے اور توہین کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بہت سے اقدامات ہیں جو اٹھائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے فرانس کے سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر مسلم ممالک بھی توہین آمیز خاکوں کی مذمت کر رہے ہیں۔