اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل(ر) عاصم سلیم با جوہ نے کہا ہے کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔ تقریب وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں ہو گی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔ منصوبے سے پاکستان میں صنعت کو فروغ ملے گا۔