واشنگٹن ۔11مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے لئے نئی ایپ لانچ کر دی۔ العربیہ اردو کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے کہا کہ اس کی ایپ غیرملکیوں اور تارکین وطن کو روانگی کی خواہش سے آگاہ کرنے کا آپشن فراہم کرے گی۔
ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ایک بیان میں کہاکہ سی بی پی ایپلی کیشن کے ذریعے غیر ملکیوں کو ابھی وہاں سے نکلنے اور خود کو ڈی پورٹ کرانے کا اختیاردیا جائے گا۔ اس لئے انہیں مستقبل میں قانونی طور پر واپس آنے کا موقع مل سکتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہم انہیں تلاش کر کے ملک بدر کر دیں گے اور وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔