اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رمضان المبارک کے آغاز پر امتِ مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روزہ تقویٰ، ہمدردی اور احساسِ ذمہ …
رمضان المبارک صبر، برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،رمضان المبارک کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی کاپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رمضان المبارک کے آغاز پر امتِ مسلمہ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روزہ تقویٰ، ہمدردی اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دیتا ہے۔
رمضان المبارک خود احتسابی اور معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا پیغام دیتا ہے۔رمضان المبارک کے دوران صاحبِ استطاعت افراد مستحقین، یتیموں اور نادار خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے مکمل اجتناب کیا جائے۔اشیائے ضرورت کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔حکومت اور مخیر حضرات غریب طبقات کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطاء فرمائے ۔








