اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بابرکت مہینے میں معاشرے کے غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا خاص احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ہمیں …
رمضان المبارک میں غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں،سینیٹر شیری رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بابرکت مہینے میں معاشرے کے غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا خاص احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر ماہِ صیام کی سعادتیں اور برکتیں عطا فرمائیں۔
رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے جو امت کے درمیان ہمدردی، ایثار، اخوت اور تعاون کا پیغام لے کر آتا ہے۔ شیری رحمان نے زور دیا کہ اس بابرکت مہینے میں معاشرے کے غرباء، مساکین، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کا خاص احساس کرتے ہوئے ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام عالم اور مسلم امہ بالخصوص مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی خوشحالی، سربلندی اور دہشت گردی سے نجات کی بھی خصوصی دعا کریں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کو ہماری اجتماعی بخشش اور انسانیت کی بہتری کا ذریعہ بنا ئے ،آمین۔








