رمضان المبارک میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

Chance of rain
Chance of rain

سرگودھا۔28مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اتوار 31مارچ تک مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس سے جہاں روزے داروں کو ریلیف مل رہا ہے وہاں پر سرگودھا سمیت ضلع بھر میں گندم کی فصل پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر شاہد حسین کے مطابق حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کی پیدوار بہترین ہوگی جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔