رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین میں قرآن کریم کے10لاکھ نسخے تقسیم

ریاض۔18مارچ (اے پی پی):حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کریم کے 10 لاکھ نسخے فراہم کیے گئے۔ اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے زائرین حرمین کی سہولت کےلیے قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کا انتظام کیا تاکہ رمضان المبارک میں زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مدینہ …

ریاض۔18مارچ (اے پی پی):حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن کریم کے 10 لاکھ نسخے فراہم کیے گئے۔ اردو نیوز کے مطابق اتھارٹی نے زائرین حرمین کی سہولت کےلیے قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کا انتظام کیا تاکہ رمضان المبارک میں زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے کنگ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس کے تیارکردہ نسخوں کو حرمین شریفین میں بروقت فراہم کیا گیا جو زائرین کی ضرورت کے مطابق تھے۔

قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کے لیے ادارے کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تمام امور انجام دیئے گئے۔ قرآنی نسخوں کو مرحلہ وار گرائونڈ یونٹس کو فراہم کیا گیا تاکہ وہ انہیں حرمین شریفین کے اندر مختلف مقامات پر موجود شیلفوں میں رکھیں۔ حرمین شریفین میں موجود عملہ مستقل بنیادوں پر قرآن کریم کے نسخوں کی فراہمی کے عمل میں مصروف رہتا ہے۔