اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہرمضان شوگر ملز کے ملازمین کے نام پر بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع ہو چکا ہے۔
فرخ حبیب نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے چالان جمع ہونے کے بعد شہباز شریف نے تاریخوں کے پیچھے چھپنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چاہئے کہ وکلا کے ذریعے التوا نہ لیں بلکہ ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلوائیں ۔